Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا کے 224 نئے مریض، فعال کیسز بھی کم ہوگئے

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 3 ہزار 54 رہ گئی ہے(فوڈو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل 31 اگست کو بھی کورونا کے 300 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
منگل کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 224 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 338 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 539 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 3 ہزار 54 رہ گئی ہے، جن میں سے 907 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 73 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 34 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن 20، قصیم ریجن میں 16، جازان ریجن میں 15، عسیر ریجن میں 12، مدینہ ریجن میں 12، نجران ریجن میں 13، حائل ریجن میں 6، تبوک ریجن میں 5، الجوف ریجن میں7، الحدود الشمالیہ میں 6 اور الباحہ ریجن میں 5 مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 44 ہزار 449 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 32 ہزار 850 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: