Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریان ایئر منافع کمانے لگی، نومبر دسمبر میں مزید مسافروں کی توقع‘

ریان ایئر کے نئے روٹس میں ہیلنسکی، سٹاک ہوم، زغرب، نیپلز اور گرینوبل شامل ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سستی سفری سہولیات فراہم کرنے والی آئرلینڈ کی فضائی کمپنی ریان ایئر کے سربراہ مائیکل اولیری نے کہا ہے کہ ’گرمیوں کے سیزن میں ایئرلائن نے منافع کمایا ہے تاہم سردیوں کے سیزن کے مشکل ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔‘
منگل کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کو مائیکل اولیری نے بتایا کہ ’جولائی میں ہم واپس منافع کمانے کی طرف آئے، اگست میں بھی ہم منافعے میں جائیں گے کیونکہ گرمیوں کا سیزن اپنے عروج پر ہے، تاہم یہ سردیاں مشکل ہوں گی۔‘
انہوں نے لندن میں ایک پریس کانفرنس کے بعد اے ایف پی کو بتایا کہ ’ایئرلائن وبا سے پہلے کی اپنی ٹریفک واپس لانا چاہتی ہے مگر یہ سب حاصل کرنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمت مزید کم کرنا پڑے گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے کاروبار اور ٹریفک کی بحالی کی طرف جائیں گے مگر قیمتیں کم کرنا پڑیں گی۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس بار سردیوں میں ہم کچھ زیادہ کما سکیں گے مگر ہم نقصان بھی نہیں کریں گے۔‘
’ریان ایئر کو توقع ہے کہ اگست اور ستمبر میں کمپنی کی ٹریفک وبا سے قبل کی سطح کے 80 فیصد کے لگ بھگ آجائے گی۔‘
مائیکل اولیری نے کہا ہے کہ ’انہیں توقع ہے کہ کمپنی کی ٹریفک نومبر اور دسمبر میں کورونا وبا سے قبل کے 90 فیصد کے برابر آجائے گی۔‘
کمپنی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ’ریان ایئر سردیوں کے سیزن میں اپنی ٹریفک کو بڑھانے کے لیے لندن کے ایئرپورٹس سے 14 نئے روٹس پر پروازیں آپریٹ کرے گی۔‘

ریان ایئر یورپ میں سستے فضائی سفر کے لیے مقبول ہے (فائل فوٹو: ا ے ایف پی)

ریان ایئر کے نئے روٹس میں ہیلنسکی، سٹاک ہوم، زغرب، نیپلز اور گرینوبل شامل ہیں۔
قبل ازیں پریس کانفرنس میں مائیکل اولیری نے بتایا کہ ’ریان ایئر لندن کی سیاحتی صنعت، ملازمتوں اور رابطوں کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اور یورپ میں فضائی سفر کورونا کی وبا سے قبل کے حالات پر لا رہے ہیں۔‘
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جن مسافروں نے ویکسین لگوائی ہو ان کے ہوائی اڈوں پر ٹیسٹنگ کرانے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
مائیکل اولیری نے کہا کہ ’مختصر مدت کے لیے بجٹ ایئرلائنز منافع کمائیں گی تاہم خبردار کیا کہ یورپ میں آنے والے مسافروں کی تعداد کم رہنے کے لیے باعث ایئرلائنز کو مشکلات کا سامنا رہے گا۔‘

شیئر: