Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعت و معدنی وسائل کا اجلاس آئندہ برس ریاض میں ہوگا

ہم کان کنی اور سرمایہ کاری کو نئی سعودی معیشت میں ڈال رہے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
وزارت صنعت و معدنی وسائل نے آئندہ سال 2021 کے آغاز میں معدنیات کے وسائل پر ہونے والے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس اجلاس کی سربراہی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے۔

وزارت صنعت نے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

اجلاس میں مشرق وسطی، وسطی ایشیا اور شمالی افریقہ اور مشرقی افریقہ میں کان کنی کے امکانات میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں، کان کنوں اور صنعت کے دیگر سٹیک ہولڈرز کے لیے 'ون سٹاپ شاپ' پیش کرنے کا پہلا موقع ہے۔
اس اجلاس کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے کہا ہے کہ ہم کان کنی اور سرمایہ کاری کو نئی سعودی معیشت میں ڈال رہے ہیں۔
یہاں پر ایک اندازے کے مطابق 1.3 ٹریلین ڈالر کے معدنی وسائل موجود ہیں۔
ہم سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کی تلاش کر رہے ہیں تا کہ آنے والے برسوں میں سعودی کان کنی کی صنعت کو تبدیل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ کام کریں۔

کان کنی کے سٹیک ہولڈرز کے لیے 'ون سٹاپ شاپ' پیش کرنے کا پہلا موقع ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

یہ اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 11سے13 جنوری 2021 کو شیڈول کیا گیا ہے۔
دنیا کے اہم کان کنی کی صنعت کے رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور تبصرہ نگاروں کے ساتھ ساتھ اس کے بارے میں رائے دینے اور سوچنے، بولنے والوں کو دعوت دی گئی ہے۔
وزیر معدنیات نے بتایا کہ جو چیز مستقبل کے معدنیات کے سربراہی اجلاس کو الگ کرتی ہے اور اسے مجبور کرتی ہے وہ تین متحرک خطے ہیں جو ایونٹ کے مشترکہ مالک ہیں اور کاروبار کے لیے کھلے ہیں۔
یہ اجلاس مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، اور شمالی اور مشرقی افریقہ کی حکومتوں کو سرمایہ کاری کے مواقع اور کان کنی میں دلچسپی کے ساتھ عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنر شپ پر تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم  مہیا کرے گا۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: