Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی رسم الخط کا سال: سعودی پوسٹ کےٹکٹوں کا نیا ایڈیشن

نیا ایڈیشن چار ٹکٹوں پر مشتمل  ہے- (ُفوٹو ایس پی اے)
سعودی پوسٹ (سبل) نے ’عربی رسم الخط کے سال‘ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا تیسرا ایڈیشن بدھ کو جاری کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت ثقافت 2021 کو عربی رسم الخط کے سال کے طور پر منا رہی ہے۔ 
سعودی پوسٹ نے بیان میں کہا کہ نیا ایڈیشن چار ٹکٹوں پر مشتمل  ہے- ان میں سے ہر ایک (تین ریال) والا ٹکٹ ہے۔ اس کے ذریعے عربی رسم الخط کے سال پروگرام کی شناخت اجاگر کی گئی ہے۔  
یاد رہے کہ سعودی پوسٹ ’سبل‘ سالانہ، ششماہی اور سہ ماہی پروگرام کے تحت بین الاقوامی، قومی اور مذہبی تقریبات پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرتا ہے۔
سعودی پوسٹ تہواروں، حج موسم، بین الاقوامی، اسلامی اور عرب سطح پر ہونے والی بڑی کانفرنسوں اور اجلاسوں کے موقع پر بھی یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے اجرا کا پروگرام بناتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: