Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل ایوارڈ: پانچ شعبوں میں امیدواروں سے تخلیقات طلب

نامزدگی مارچ 2022 تک ہوسکتی ہے- (فوٹو ایس پی اے)
کنگ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے جنرل سیکریٹریٹ نے پانچ شعبوں میں امیدواروں سے تخلیقات طلب کرلیں- 
ایس پی اے کے مطابق شاہ فیصل ایوارڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے  کہا ہے کہ ایوارڈ کمیٹیاں ہر سال چار شعبوں میں سے ہر ایک کے لیے کسی علمی موضوع کا تعین کرتی ہیں- اس مرتبہ اسلامی مطالعات ایوارڈ کے لیے اسلامی فن تعمیر، عربی زبان و ادب کے  لیے جدید نظریات اور قدیم عربی روایت، میڈیکل کے لیے وباؤں اور ویکسین جبکہ سائنس کے لیے کیمسٹری کا تعین کیا گیا ہے- 
السبیل نے بتایا کہ اسلامی خدمات ایوارڈ اعزازی ہے- یہ اسلام اور اس کے پیرو کاروں کی فکری، علمی اور سماجی خدمت میں قائدانہ کردار ادا کرنے والی کسی شخصیت کو دیا جاتا ہے-  
السبیل نے توجہ دلائی کہ شاہ فیصل انعام کے لیے نامزدگیاں جامعات، علمی مراکز، اداروں اور تنظیموں کی جانب سے عبور کی جائیں گی-  2022 کے ماہ مارچ کے آخر تک نامزدگی ہوسکتی ہے- 
السبیل نے بتایا کہ نامزدگیاں فضائی ڈاک، ای میل یا ایوارڈ ای گیٹ www.kingfaisalprize.org/nomination کے ذریعے ہوسکتی ہے-
مزید معلومات کے لیے ایوارڈ ویب سائٹ www.kingfaisalprize.org پر وزٹ کیا جاسکتا ہے- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: