Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی گرین انیشیٹیو‘ سربراہ کانفرنس آئندہ ماہ ہوگی

خطے میں پچاس ارب درخت لگائے جائیں گے- (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب 23  سے  25 اکتوبر 2021 کے دوران گرین سعودی عرب فورم اور گرین مشرق وسطی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا-  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب ماحول سے متعلق بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی برادری کی کوششوں کا ساتھ دے رہا  ہے۔ 
ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ دنوں گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات کا اعلان کیا جس پر عالمی برادری کی جانب سے خوشگوار ردعمل سامنے آیا-  
سعودی عرب نے گرین سعودی عرب فورم اور گرین مشرق وسطی سربراہ کانفرنس کا پروگرام اس جذبے کے  تحت بنایا ہے کہ کرہ ارض اور قدرتی ماحول کے تحفظ نیز موسمی تبدیلیوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایسے کام کیے جائیں جن کے مثبت اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں-  
گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی پروگرام پر عمل درآمد سے نہ صرف یہ کہ عالمی اہداف پورے ہوں گے بلکہ موسم پر اس کے پائدار اثرات بھی مرتب ہوں گے-  
سعودی عرب نے فورم اور سربراہ اجلاس میں  شرکت کے لیے دعوت نامے متعدد سربراہوں، وزرائے اعظم اور سرکاری عہدیداروں کو جاری کردیے ہیں- 
معروف کمپنیوں کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہ، اکیڈمیوں کے قائدین، ماحولیاتی امور کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندے فورم اور کانفرنس میں شرکت کریں گے-  
یاد رہے کہ گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات کے تحت خطے میں پچاس ارب درخت لگائے جائیں گے- کاربن کا اخراج کم ہوگا- عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں دس فیصد سے زیادہ کمی آئے گی- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: