Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے خمیس مشیط پر نیا ڈرون حملہ بھی ناکام بنا دیا

خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد نے جمعے کو جنوبی سعودی عرب پر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے عرب اتحاد کے ترجما ن کے حوالے سے بتایا کہ ’خمیس مشیط میں حوثیوں کے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔
عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ ’شہریوں کے تحفظ اور خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ جمعرات کو بھی عرب اتحاد نے خمیس مشیط پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنائی تھی جبکہ بدھ کو یمن کی فضائی حدود میں حوثیوں کے چار ڈرون حملوں کو ناکام بنایا گیا تھا۔ 
ہ صنعا  میں حوثیوں کو اس  لانچنگ پیڈ  کو تباہ کیا گیا جس سے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحالیہ دو حملوں میں بارود بردار ڈرون بھیجے گئے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لانچنگ پیڈ کو اس وقت تباہ کیا گیا جب اس سے ایک تیسرا بارود بردار ڈرون ابہا ایئرپورٹ پر حملے کے لیے بھیجے جانے والا تھا۔ اس موقع پر لانچنگ پیڈ کو آپریٹ کرنے والے بھی ہلاک ہوگئے۔

شیئر: