Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں اتوار کو بارش کا امکان، محکمہ شہری دفاع کا انتباہ

بارش کا سلسلہ مکہ اور مدینہ ریجن تک پھیل سکتا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے) 
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو مملکت کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہےـ 
جازان، عسیر اور الباحہ کے پہاڑی مقامات پر کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کا سلسلہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن تک پھیل سکتا ہےـ 
ویب نیوز اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کی امید ہے جس سے حد نگاہ متاثرہوسکتی ہےـ
اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع کا بھی کہنا تھا کہ بارش والے علاقوں میں سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑےـ 
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ اور مدینہ منورہ ریجنز کے ساحلی مقامات  میں رات کے وقت رطوبت میں اضافہ ہوگاـ 
مملکت کے شہر حفرالباطن میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ہوگا جہاں پارہ 45 ڈگری جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ السودہ میں رہنے کی توقع ہےـ  

شیئر: