Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو نے نیا فائبر گلاس پروڈکشن سینٹر کھول لیا

سٹیل ریبار کی کھپت میں 50 ہزار ٹن سالانہ کمی آئے گی(فوٹو عرب نیوز)
سعودی آرامکو نے باضابطہ طور پر ایک نئی سہولت کا آغاز کیا ہے جس سے مملکت کے تعمیراتی منصوبوں میں سٹیل سریے کے استعمال میں کمی دیکھی جائے گی۔
عرب نیوز کےمطابق ایک نیا فائبر گلاس پروڈکشن سینٹر کھولا گیا ہے جس میں سٹیل کے لیے نان کوروسو متبادل ہے اور ساتھ ہی وزن کے ایک چوتھائی حصے میں دگنی طاقت بھی رکھتا ہے۔
نان میٹالک گلاس فائبر ری انفورسڈ پولیمر (جی ایف آر پی) ریبار آئی کے کے متین بار کی 10 ہزار ایم 2 سہولت میں تیار کیا جائے گا اور توقع ہے کہ سٹیل سریے کی کھپت میں تقریباً 50 ہزار ٹن سالانہ کمی آئے گی۔
آئی کے کے متین بار عصام خیری قبانی گروپ آف کمپنیز اور نیوزی لینڈ کی کمپنی پلٹران کمپوسائٹس کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے۔
سعودی آرامکو ٹیکنیکل سروسز کے سینئیر نائب صدر احمد السعدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرامکو 20 سال سے زائد عرصے سے اپنے آپریشنز میں نان میٹالک سلوشنز تیار اور پیش کر رہا ہے۔
نان میٹالک، جدید پولیمر مواد کا استعمال کئی شعبوں میں نمایاں صلاحیت رکھتا ہے۔
’اس کےعلاوہ جی ایف آر پی ریبار جیسی ٹیکنالوجیز جو کوروسین اور لائف سائیکل لاگت کو کم کرتی ہیں خاص طور پر عمارت اور تعیراتی شعبے کے لیے حقیقی گیم چینجر ببنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔‘
متین بار کے سی ای او نک کرافٹس نے سعودی مارکیٹ میں آئی کے کے متین بار کے تعارف پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب میں موجود ہونا ہماری ساکھ اور کامیابی کے لیے اہم ہے۔‘
’مملکت نئی ٹیکنالوجی کی ترقی پسند اور تیزی سے اپنانے والی ہے اور ہمیں اس کی ترقی اور کامیابی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔‘

شیئر: