Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گرین ریسرچ کو فروغ دینے کےلیے معاہدے پر دستخط

یہ معاہدہ سعودی گرین انیشیٹو کی تکمیل کرتا ہے(فوٹو ایس پی اے)
کنگ سعود یونیورسٹی کی چیئر فار کلائمیٹ چینج، انوائرمنٹ اینڈ ویجیٹیشن ڈویلمپنٹ اور کوآپریٹو سوسائٹی آف مورنگا اور ڈیزرٹ پلانٹس کے درمیان مملکت کے وژن 2030 کے حصے کے طور پر مشترکہ تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ السلمان اور کوآپریٹو کے چیئرمین شہزادہ  متعب بن فہد بن فیصل نے معاہدے پر دستخط کیے۔
چیئر کی سپروائزر ڈاکٹراسما الحقیل  نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی گرین انیشیٹو کی تکمیل کرتا ہے اور اس کا مقصد تعاون کے ذریعے مملکت کے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئر اور کوآپریٹو کے درمیان سائنسی تحقیق اور ماحولیاتی آگاہی کے پروگرام ویجیٹیشن ڈویلمپنٹ اور صحرا سے نمٹنے کے مقاصد کو پورا کریں گے۔
اگرچہ معاشی اور سماجی ترقی مملکت کے ایجنڈے میں سب سے آگے ہے حکام نئی ماحولیاتی پالیسیوں کے لیے بھی پرعزم ہیں بشمول سمندری اور ریگستانی رہائش گاہوں کا تحفظ اور شہری علاقوں کی ’گرینیفائنگ‘۔

شیئر: