Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’2022 میں بِٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے‘

یورپ میں بدھ کو بِٹ کوائن کی قیمت 46 ہزار 24 ڈالرز تھی (فوٹو: اے ایف پی)
سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے کہا ہے کہ 2022 کے اوائل میں بِٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے اور اس کے بعد یہ ایک لاکھ 75 ہزار تک بڑھ سکتی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بینک کی نئی کرپٹو کرنسی ٹیم کے سربراہ جیوفرے کینڈرک نے کہا کہ ’مستقبل میں بِٹ کوائن ادائیگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔‘
ان کہنا تھا کہ ’جو سائیکل چل رہا ہے کہ اس کے مطابق بِٹ کوائن رواں برس کے آخر میں یا 2022 کے شروع میں ایک لاکھ ڈالر تک جانے کی توقع ہے۔‘
 یورپ میں بدھ کو بِٹ کوائن کی قیمت 46 ہزار 24 ڈالرز تھی جبکہ دو دن قبل پیر کو یہ 52 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔ 
خیال رہے کہ منگل کو ال سلواڈور دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا جس نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کے طور پر تسلیم کیا۔
دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی یا کرپٹو کرنسی کو اپنانے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر: