Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسلا کی گاڑیاں اب بٹ کوائن سے بھی خریدی جا سکیں گی

ایلون مسک نے کہا ہے کہ بٹ کوائن سے قیمت کی ادائیگی کی سہولت امریکہ کے علاوہ دیگر ملکوں میں رواں سال کے آخر میں دستیاب ہوگی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
اب تک گاڑیاں نقد رقم، چیک یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے خریدی جاتی تھیں لیکن اب ڈیجیٹل کرنسی بھی قابلِ قبول ہوگی۔
الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کی گاڑیاں اب بٹ کوائن سے ادائیگی کر کے خریدی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ یورو اور ڈالر کی طرح بٹ کوائن بھی ایک کرنسی ہے تاہم یہ صرف ورچول یا ڈیجیٹل شکل میں ہے۔ جس سے اب خرید و فروخت ہو سکتی ہے لیکن اس کے استعمال کا طریقہ کار الگ ہے۔
بٹ کوائن کو نقد رقم، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ اور وائر ٹرانسفر کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے پہلے بٹ کوائن 'والٹ' بنانا ضروری ہے۔ اس کے لیے ایک شناخت بنتی ہے جسے والٹ آئی ڈی کہا جاتا ہے اور اس میں بٹ کوائن کو رکھا جاتا ہے جیسے آپ کے بٹوے میں کیش یا کریڈٹ کارڈز ہوتے ہیں۔
ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے بٹ کوائن کے استعمال کے بارے میں ایلون مسک نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ بٹ کوائن سے قیمت کی ادائیگی کی سہولت امریکہ کے علاوہ دیگر ملکوں میں رواں سال کے آخر میں دستیاب ہوگی۔  
ایلون مسک اپنے کام میں ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت لانے کے لیے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے بِٹ کوائن خریدے ہیں۔

شیئر: