Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی نئی شکلیں تیزی سے پھیل رہی ہیں: وزارت صحت

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں جلد حاصل کرلیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کی نئی شکلیں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ تمام لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں جلد از جلد حاصل کرلیں‘۔
کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔ ویکسین حاصل کرنے کے لیے صحتی ایپ یا توکلنا ایپ کے ذریعے پیشگی تاریخ لی جا سکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے بدھ کو بیان میں کہا ہے کہ ’مملکت میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 624 تک پہنچ گئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار  639 ہے‘۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ ’ صحت معلومات اور کورونا وائرس کی نئی صورتحال دریافت کرنے کے لیے 937 پر کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ سینٹر میں طبی مشاورت کی سہولت بھی چوبیس گھنٹے مہیا ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
 ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 119 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 188 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

شیئر: