Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض: الیکٹرانک اشیا چوری کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان چوری کی 31 واردتیں کرچکے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت  میں زیر تعمیر عمارتوں سے پیتل اور الیکٹرانک اشیا چوری کرنے والے غیرملکی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ترجمان ریجنل پولیس میجر خالد الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکیوں میں سے ایک کا تعلق سوڈان اور دوسرے کا نیپال سے ہے-
سوڈانی عمر کے تیسرے اور نیپالی چوتھے عشرے میں ہے- انہوں نے چوری کی  31 وارداتیں کی تھیں- 
الکریدیس نے بتایا کہ دونوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں انکے خلاف کیس درج کرکے مقدمہ فوج داری عدالت کو بھیجا جائے گاـ

شیئر: