Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ربیع الاول‘ سے بیرونی عمرہ سیزن کا آغاز

عمرہ کمپنی کو محفوظ عمرہ پروگرام سے جوڑنا ضروری ہے- (فوٹو العربیہ)
سیکریٹری حج و عمرہ ھشام سعید نے کہا ہے کہ محرم 1443 ھ (گزشتہ ماہ) کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے 6  ہزارعمرہ ویزے جاری کیے گئے- 
  العربیہ چینل کے سپیشل پروگرام ’نشرۃ الرابعۃ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری حج وعمرہ نے مزید کہا ’ وزارت حج و عمرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ عمرہ، نماز اور زیارت کے لیے آنے والوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کوشاں ہے- 
ھشام سعید کا کہنا تھا کہ ربیع الاول، رجب اور رمضان میں عمرہ موسموں کے دوران بڑے پیمانے پرعمرہ زائرین کا خیرمقدم کیا جائے گا-
اس حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں- بیرون مملکت سے آنے والوں کے لیے ’محفوظ عمرہ‘ پروگرام کا نمونہ پیش کیا جارہا ہے- 
سیکریٹری حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ عمرہ کمپنی کے ذریعے پیش کیے جانے والے ’محفوظ عمرہ پروگرام ‘ کا مقصد زائرین کو مملکت میں قیام کے دوران ہر طرح کی سہولتیں میسر ہوں- 
سیکریٹری حج و عمرہ نے کہا کہ لائسنس یافتہ ہوٹلوں پر پابندی ہے کہ وہ عمرہ زائرین سے کورونا ایس او پیز کی پابندی کرائیں- اس ضمن میں ہوٹلوں کو ایس او پیز سے آگاہ کردیا گیا ہے- ہوٹلوں اور بسوں میں محفوظ آمد ورفت کا سسٹم اپنانے کی تاکید کی گئی ہے- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: