Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا سے شفایابی98 فیصد

کورونا ویکسین کی تین کروڑ 88 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت میں وائرس سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد تک ہوگئی- 
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کاکہنا ہے کہ اب تک مملکت بھر میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 5 لاکھ 45 ہزار  727 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صحت یافتگان کی تعداد  5 لاکھ 34 ہزار  834 ہے- اس سے پتہ چلتا ہے کہ صحت یافتگان کا تناسب  98 فیصد ہے- 
دریں اثنا وزارت صحت نے ایک اور بیان میں کہا کہ مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی تین کروڑ 88 لاکھ 68 ہزار  419 خوراکیں دے دی گئیں- ان میں سے  22.6 ملین پہلی خوراک اور 16.2 ملین دو خوراکیں دی گئی ہیں- علاوہ ازیں  1.614 ملین بزرگوں کو ویکسین دے گئی ہے- 
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو 2 لاکھ 29 ہزار  300 کورونا ویکسین  دی گئیں-

شیئر: