Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکریاں پال کر بیٹوں کو تعلیم  دلانے والی سعودی خاتون

سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ بکریوں کا خیال اپنی اولاد کی طرح کرتی ہوں(فوٹو ٹوئٹر)
ایک سعودی بیوہ نے اپنی ساری زندگی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے وقف  کر رکھی ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حائل کی ام ناصر نے بتایا کہ ’ پندرہ برس سے بکریوں کے ریوڑ کی افزائش کرکے اپنا گھر چلا رہی ہوں۔ آمدنی سے اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دلائی ہے‘۔
ام ناصر کا کہنا ہے کہ ’اس کی زندگی بکریوں اور بچوں اور بچیوں تک محدود ہے، بکریوں کا خیال اپنی اولاد کی طرح ہی کرتی ہوں‘۔
سعودی خاتون نے بتایا کہ ’بکریوں سے ہونے والی آمدنی میں بڑی برکت رہی۔ گھر کا کرایہ نکلتا رہا اور بچوں کی تعلیم کا خرچ بھی پورا ہوتا رہا۔ بعض بچے گریجویٹ ہوگئے ہیں۔ کئی ملازم ہوگئے ہیں‘۔
’اپنی چھ بیٹیوں کی شادی پروقار طریقے سے کرانے میں کامیاب رہی۔ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر سارے کام باعزت طریقے سے انجام پا گئے‘۔ 
ام ناصر نے بتایا کہ  ’بکریاں مجھے بے حد عزیز ہیں۔ اگرکوئی بیمار بھی ہو جائے تو  باقاعدہ علاج کرتی ہوں۔ موسم سرما میں بکریوں کے لیے ایک کمرہ خاص کیا ہوا ہے جس میں ہیٹر کا انتظام ہوتا ہے تاکہ انہیں سردی سے بچایا جاسکے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ماضی میں بکریوں کی آمدنی سے اپنی اولاد کے لیے گاڑی کا انتظام کیا۔ اب پہلی بار  اپنے لیے گاڑی خریدنے کا پروگرام بنا رہی ہوں‘۔

شیئر: