Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چائے کے کپ کو فن پاروں میں تبدیل کرنے والی سعودی خاتون

لیان کا فن پاروں کے لیے نمائش کی جگہ قائم کرنے کا پروگرام ہے- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں تجریدی آرٹ کی فنکارہ لیان الجہنی نے چائے کے کپ کو فن پاروں میں تبدیل کیا ہے، سوشل میڈیا پر اسے سراہا جا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فنکارہ لیان الجہنی نے پورٹریٹ کا آرٹ اپنے طور پر سیکھا ہے۔ اب وہ چائے کے کپ اور گتے پر پسندیدہ شخصیات کی شکل وصورت بنا کر ہزاروں صارفین کی نظر میں آگئی ہیں۔

گھر والوں نے اس فن کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دیں- (فوٹو العربیہ)

الجہنی نے العربیہ نیٹ سے گفتگو میں لیان الجہنی نے کہاکہ آرٹ افکار و خیالات کے اظہار اور انسانی شخصیت کو اجاگر کرنے کا خوبصورت ذریعہ ہے۔ آپ اپنے ذہن میں پنپنے والے تصورات کو مختلف طریقوں سے دنیا کے سامنے لاسکتے ہیں۔ اچھوتے فن کار اظہار کے لیے نئے طور طریقے آزماتے رہتے ہیں۔ میں نے بھی اس طرح کی ایک کوشش کی ہے۔
لیان الجہنی نے کہا کہ جب چائے کے کپس کو فن پاروں میں تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کیا تو میرے گھر والوں اور دوستوں نے مجھے حوصلہ دیا۔ انہوں نے تعریف بھی کی اور آرٹ کے اس نئے طریقہ کار کو خوبصورت تر بنانے کے لیے تجاویز سے بھی نوازا۔ 
سعودی فنکارہ کا کہنا ہے کہ معمولی چیزوں کو جمالیاتی شکلیں دے کر نمائش کا پروگرام ہے۔ امید ہے کہ ان کا یہ پروگرام کامیاب ہوگا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: