Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جدہ میں 14 ٹن زائد المیعاد غذائی اشیا ضبط 

گوداموں میں زائذ المیعاد اور خلاف قانون غذائی اشیا ذخیرہ تھیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے جدہ میں زائد المیعاد 14 ٹن غذائی اشیا ضبط کی ہیں۔ اتھارٹی کے انسپکٹروں نے جدہ سمیت مختلف علاقوں میں تفتیشی مہم  شروع کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے بیان میں بتایا کہ’ جدہ کے گوداموں میں زائذ المیعاد اور خلاف قانون غذائی اشیا ذخیرہ تھیں‘۔
’کھانے پینے کی کچھ ایسی چیزیں بھی گوداموں میں نظر آئیں جن پر ان کے ناقابل استعمال ہونے کی علامتیں بھی نظرآرہی تھیں۔ کھانے پینے کی اشیا ایسی جگہ ذخیرہ کی گئی تھیں جہاں درجہ حرارت بہت زیادہ  تھا اور ان میں بیکٹریا پیدا ہوگیا تھا‘۔
ایس ایف ڈی اے نے بتایا کہ ’گوداموں میں صفائی کا معیار نہ ہونے کے برابر تھا۔ گوداموں میں موجود ایسی تمام اشیا ضبط کرلی گئیں جو ناقابل استعمال اور زائد المیعاد تھیں۔ مالکان کو قانونی کارروائی کے لیے طلب کرلیا گیا‘۔ 
ایس ایف ڈی اے صارفین سے اپیل کی کہ اگر وہ کسی جگہ خلاف قانون کھانے پینے کی اشیا دیکھیں تو 1999 پر رابطہ کریں یا آئی او ایس اور اینڈرائیڈ سسٹمز پر مہیا ’طمنی‘ ایپ پر رابطہ کریں۔ 

شیئر: