Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد علی اور میلکم ایکس کی ’متاثر کن‘ دوستی پر مبنی فلم ’بلڈ برادرز‘

اس میں رینڈی رابرٹس اور جانی سمتھ کی کتاب کو کہانی میں ڈھالا گیا ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
فلم ’بلڈ برادرز‘ میں میلکم ایکس اورعظیم باکسر محمد علی کی جوڑی کی دوستی کی غیر معمولی کہانی  ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فلم ڈائریکٹر مارکس اے کلارک نے اس جوڑی کے بارے میں رینڈی رابرٹس اور جانی سمتھ کی کتاب کو کہانی میں ڈھال لیا اور ایسا کرتے ہوئے ان دو شخصیات پر نئے انداز میں روشنی ڈالی ہے۔

علی اور میلکم کی دوستی نے دنیا کو کئی دہائیوں تک مسحور کیے رکھا۔ (فوٹو نیٹ فلکس)

ریجینا کنگ کی شاندار ہدایت کاری کی پہلی فلم 'ون نائٹ ان میامی' میں میلکم ایکس، محمد علی، جم براؤن اور سیم کوک کے درمیان ایک افسانوی ملاقات کا ذکر ہے۔
اس فلم کی کہانی میں یہ قیاس کیا گیا ہے کہ محمد علی (اس وقت کے کیسیئس کلے) کے دنیا کا ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کے بعد ایک عام سے موٹل کے کمرے میں چار دوستوں میں کیا بات ہوئی ہو گی۔
محمد علی اور میلکم کے درمیان دوستی ایسی تھی جس نے دنیا کو کئی دہائیوں تک متوجہ کیے رکھا۔
میکلم ایکس کی بیٹی کے ساتھ محمد علی کے بھائی اور بیٹیوں کا بیٹھنا ہے تاکہ ان پیچیدگیوں کو دور کیا جاسکے جنہوں نے دونوں کو گھیر لیا اور ان کے طاقتور تعلقات کے پیچھے حقیقی جذبات اور جھگڑے کے تباہ کن اثرات کا پتہ لگایا جا سکے۔
کلارک نے ناقابل یقین صلاحیتوں کی ایک کہانی بنائی ہے جو محبت کے ساتھ ہر انسان کے عروج اور ایک علیحدہ امریکہ میں سیاہ فام نمائندگی میں ان کے کردار کو بیان کرتی ہے۔

فلم ڈائریکٹر مارکس اے کلارک نے اس جوڑی کے بارے میں رینڈی رابرٹس اور جانی سمتھ کی کتاب کو کہانی میں ڈھال لیا (فوٹو نیٹ فلکس)

’بلڈ برادرز‘ بلیک لائیوز میٹر موومنٹ کی حالیہ اہمیت کے پیش نظر خاص طورپر گونجتی محسوس ہوتی ہے۔
محتاط، سوچ سمجھ کر انٹرویوز، حیرت انگیز آرکائیو فوٹیج کی ریمز اور کچھ سیاق و سباق کے ساتھ  کلارک ہمیں ایکس اور محمدعلی کی تین سالہ دوستی، ان کے الگ ہونے اور ایکس کے قتل کے بارے میں جو کچھ ہم جانتے ہیں اس سے آگے لے جاتا ہے۔
بلڈ برادرز اس وقت زیادہ دلکش ہو جاتی ہے جب فلم میں یہ پتا چلتا ہے کہ محمد علی کے اہل خانہ کے خیال میں سابق باکسر نے اپنے تعلقات کے ٹوٹنے کے حوالے سے کیا محسوس کیا۔
انہیں کس طرح ان کے الگ ہونے پر افسوس ہوا اور ایکس کے اہل خانہ کے ساتھ مصالحت کی ان کی کیا کوششیں تھیں۔
یہ تصورکرنا مشکل ہے کہ دونوں دوستوں نے کس طرح کا رشتہ جوڑا اور ان کا رشتہ کیسے بدل گیا لیکن ان سب کے باوجود فلم ڈائریکٹر مارکس اے کلارک کی جانب سے یہ فلم بنانے پر ان کا شکریہ۔

شیئر: