Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’افغانستان میں امن آگیا کیونکہ خاتون بسکٹ کھا رہی ہیں‘

سوشل میڈیا کے صارفین یہ سوال کرتے ہوئے نظر آئے کہ ایک خاتون کے بسکٹ کھانے امن آنے کا نے نتیجہ کیسے اخذ کیا جا سکتا ہے؟: فوٹو اے ایف پی
امریکی فوج کے انخلا اور کابل پر افغان طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان پورے دنیا کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور ہر شخص یہ جاننا چاہتا ہے کہ طالبان کی نئی حکومت ملک میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے یا نہیں۔
ایسے میں ایک پاکستانی اخبار نے ایک تصویر چھاپی جس میں ایک افغان خاتون بسکٹ کھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ایک چیز جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی وہ تھا اس تصویر کے ساتھ لکھا ایک جملہ: ’افغان دارالحکومت میں حالات معمول پر آنے کے بعد ایک خاتون بسکٹ کھا رہی ہیں۔‘
اس حوالے سے سوشل میڈیا کے صارفین یہ سوال کرتے ہوئے نظر آئے کہ ایک خاتون کے بسکٹ کھانے امن آنے کا نے نتیجہ کیسے اخذ کیا جا سکتا ہے؟
فیض اللہ خان نامی صارف نے طنزیہ لکھا کہ ’الحمد اللہ، کابل کے حالات ٹھیک ہو گئے کیونکہ ایک خاتون بسکٹ نوش فرما رہی ہیں۔‘
حزب اللہ خان نامی صارف نے لکھا کہ میڈیا کا افغانستان میں ’نیگیٹو کردار‘ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔
ایک اورصارف سدرہ ڈار نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’آج ایک خاتون کے بسکٹ کھانے کی تصویر سے ثابت ہو رہا ہے کہ افغانستان دنیا کی سب سے پرامن ریاست ہے۔‘

 

 

شیئر: