Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی ملیشیا کا ایک اور ڈرون مار گرایا گیا

’سعودی فضائیہ نے آج پیر کو حوثی ڈرون مار گرایا ہے‘ ( فائل فوٹو: سبق)
سعودی فضائیہ نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی ایک اور حوثی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو حوثی ملیشیا کا ایک بارودی ڈرون گرایا گیا ہے‘۔
’حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کی شہری آبادی، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے بارودی مواد سے لیس ڈرون داغا تھا‘۔
’اسے فضا میں نشانہ بنا کر ناکارہ کردیا گیا ہے، کارروائی سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا‘۔

شیئر: