Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹ فلکس نے ’نارکوس میکسیکو‘ کے آخری سیزن کا اعلان کر دیا

’نارکوس میکسیکو‘ سیریز کے آخری سیزن میں 10 قسطیں ہوں گی۔ (فوٹو: نیٹ فلکس)
نیٹ فلکس نے مشہور زمانہ سیریز ’نارکوس: میکسیکو‘ کا نیا ٹریلز جاری کر دیا اور ساتھ ہی اس کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
نیٹ فلکس کے مطابق اس سیریز کا تیسرا سیزن اس کا آخری سیزن ہوگا جو پانچ نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
’نارکوس میکسیکو‘ کا دوسرا سیزن اس کے مرکزی کردار ’میگوئل فیلکس‘ کی گرفتاری پر ختم ہوا تھا جو کہ میکسیکو کے خطرناک ترین ڈرگ کارٹیل ’گوادلا ہارا کارٹیل‘ کا بانی تھا۔ میگوئل فیلکس کا کردار اس سیریز میں ڈیاگو لونا نے نبھایا ہے۔
’دی ہالی وڈ رپورٹر‘ کے مطابق اس سیریز کی کہانی فیلکس کی گرفتاری کے بعد آگے بڑھے گی جس میں دکھایا جائے گا کہ اس گرفتاری کے بعد ڈرگ کارٹیل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور ڈرگ کے غیرقانونی کاروبار میں نئے لوگوں کے آجانے سے خون خرابے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سیزن بھی ایکشن سے بھرپور ہوگا ۔ اس سیریز کے آخری سیزن میں 10 قسطیں ہوں گی۔

شیئر: