Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفیر کی افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ملاقات

پاکستانی اور افغان رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو ٹوئٹر: منصور علی خان)
افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغانستان میں طالبان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی سفیر کے مطابق افغان وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں پاکستان کے سفیر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران افراد کے تبادلے، معیشت اور انسانی امداد سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

پاکستانی سفیر اور افغان وزیر خارجہ کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ چند روز کے دوران خصوصی کارگو فلائٹس کے ذریعے پاکستان کی جانب سے خوراک اور ادویات پر مشتمل امداد کی تین کھیپ پڑوسی ملک پہنچائی جا چکی ہیں۔

شیئر: