Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عروس البحر جدہ میں سکوبا ڈائیونگ کا شوق عروج پر ہے

سعودی وژن 2030 غوطہ خوری کے شوق میں بھی اضافہ کرے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
عروس البحر جدہ میں سکوبا  ڈائیونگ کا  شوق عروج پر دیکھا جا رہا ہے اور یہ سب  یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحل پر  جدہ شہر کےمحل وقوع نے اس شوق سے جڑے ہوئے افراد کے لیے یہ ایک  بہترین جگہ بن گئی ہے جو سمندر کی تہہ میں جا کر اپنا شوق پورا کرنے اور لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

سکوبا ڈائیونگ کی تربیت دینا کل وقتی ملازمت بھی ہوسکتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سکوبا ڈائیونگ سکھانے والے کیپٹن برّا  باوزیز نے عرب نیوز سے کہا ہے کہ  میں آپ کو ایسا سمندر تلاش کرنے کا چیلنج دیتا ہوں جو اتنا ہی خوبصورت اور رنگین ہو۔
ویسے تو یہاں پر غوطہ خوری (سکوبا ڈائیونگ) سارا سال  ہی جاری رہتی ہے کیونکہ اس علاقے میں دم بخود کرنے والی سمندری حیات اور شفاف پانی موجود ہے۔
باوزیر  نے  بتایا کہ  بحیرہ احمر میں سب سے خاص بات ہے اور جو اسے کسی اور سمندری ماحول سے منفرد کرتی ہے  وہ اس کی مختلف قسم کی مرجان اور مچھلیاں ہیں جو پانی کو بہت زیادہ رنگین بناتی ہیں۔
بحیرہ احمر کا درجہ حرارت  سمندری حیات کی افزائش کے لیے ایک بہت  اچھا ماحول فراہم کرتا ہے۔

بحیرہ احمرمیں دم بخود کرنے والی سمندری حیات موجود ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

باوزیر کو بحیرہ احمر سے اس وقت پیار ہوا جب وہ 11 سال قبل پہلی بار  یہاں غوطہ خوری کرنے آئے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک پیشہ ور غوطہ خور بننے کا فیصلہ کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں کی  سمندری حیات کی خوبصورتی اور سمندر کے اندر آزادی کا احساس ہی وہ چیز ہے جس نے مجھے اس پیشے کی طرف مائل کیا۔
انہوں نے کہا کہ سکوبا ڈائیونگ کو ہر  کوئی آزما سکتا ہے چاہے کسی کے پاس اس کا کوئی تجربہ نہ بھی ہو اور یہی بات  سیاحوں کے لیے ایک اچھی سرگرمی بنتی ہے۔
باوزیر کا خیال ہے کہ سعودی  وژن 2030 غوطہ خوری کے شوق میں بھی اضافہ کرے گا، مقابلے کی فضا پیدا کرے گا اور اسے مزید پیشہ ورانہ بنائے گا۔
یہ ایک نئے انداز کا کھلیل ہے جو ابھی عروج پر ہے کیونکہ بہت سارے سیاح مملکت میں آ رہے ہیں اور  سکوبا ڈائیونگ کی تربیت دینا اب میرے لیے ایک کل وقتی ملازمت بھی ہوسکتی ہے۔
 

شیئر: