Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر کے جزائر میں سب سے بڑا محفوظ جنگل

9 جزیرے محفوط جنگل کے طور پر استعمال ہوں گے-  فوٹو الشرق الاوسط
بحیرہ احمر ڈیولپمنٹ کمپنی نے سعودی عرب کا سب سے بڑا سمندری محفوظ جنگل بحیرہ احمر کے جزائر میں 5373 کلو میٹر کے علاقے میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  کمپنی نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر انفوگرافک کے ذریعے بتایا ہے کہ محفوظ سمندری قومی جنگل کے لیے قواعد و ضوابط تیار کرلیے گئے ہیں۔ اس علاقے میں ایسے پلاسٹک کا استعمال منع ہوگا جسے ری سائیکل نہ کیا جاسکے۔ یہاں فضلہ چھوڑنے پر پابندی ہوگی جبکہ اس علاقے میں گندے پانی کی نکاسی ممنوع ہوگی۔ 
 کمپنی نے بتایا کہ اس علاقے میں جدید طرز کے پچاس ہوٹل کھولے جائیں گے۔ ایک ہوائی اڈہ بنایا جائے گا۔ جہازوں کو لنگر انداز ہونے کے لیے سمندری پلیٹ فارم قائم کیے جائیں گے۔ سعودی عرب کے مغربی ساحل پر تفریحاتی مراکز کھولے جائیں گے۔ یہاں آنے جانے  کے لیے بین الاقوامی قاعدے ضابطے  ہوں گے۔ کسی بھی مسافر کو غیرمعیاری سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ 
بحیرہ احمر کمپنی نے بتایا کہ ہمارا پورا پروجیکٹ سو فیصد تجدد پذیر توانائی پر ہوگا۔ پروجیکٹ کے ماحولیاتی مقاصد مقرر کرلیے گئے ہیں۔ ان کے  تحت 75 فیصد جزیروں کو ہر طرح سے آلودہ ہونے سے بچایا جائے گا۔ 9 جزیرے محفوط جنگل کے طور پر استعمال ہوں گے  جبکہ 30 فیصد تک بیالوجیکل تنوع کا بندوبست کیا جائے گا۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: