Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے زائرین میں جمعے کو  5 ہزار چھتریاں تقسیم

مسجد الحرام میں زائرین کو مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے جمعے کو عمرہ زائرین، نمازیوں اور مسجد الحرام کے اہلکاروں میں پانچ ہزار چھتریاں تقسیم کی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ ایک عرصے سے ’آپ کی چھتری آپ کے ہاتھوں میں‘ کے عنوان سے خصوصی مہم چلائے ہوئے ہے۔ اس کے تحت زائرین کو مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ 

مسجد الحرام کے  صحنوں میں چھتریوں کی تقسیم کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

طواف کرتے ہوئے عمرہ زائرین کو دھوپ سے بچانے اسی طرح انتظامیہ کے اہلکاروں، سیکیورٹی فورس کے  جوانوں، صحت اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں کی سلامتی کی خاطر مطاف، مسجد الحرام کے اندرونی و بیرونی صحنوں میں چھتریوں کی تقسیم کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ 

شیئر: