Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کورونا کے بعد تجارت بڑھانے کے لیے کوشاں

درآمدات 2020 میں چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں(فائل فوٹو عرب نیوز)
جنوبی افریقہ اور سعودی عرب کورونا کی وبا سے متاثرہ سال کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا کے باعث جنوبی افریقہ کی مملکت سے درآمدات 2020 میں چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے کامٹریڈ ڈیٹا بیس کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے جنوبی افریقہ کی درآمدات 2020 میں 2.69 بلین ڈالر رہ گئیں جو 2019 میں 3.66 بلین ڈالر اور 2018 میں 5.41 بلین ڈالر تھیں۔
جنوبی افریقہ کی برآمدات کی بڑی اکثریت تیل اور ایندھن (2020 میں 2.27 بلین ڈالر یا 84 فیصد) پر مشتمل تھی اس کے بعد کھاد 145.3 ملین ڈالر اور پلاسٹک 124.5 ملین ڈالر تھی۔
ای آئی اے کے مطابق جنوبی افریقہ تیل سعودی عرب سے تقریباً 40 فیصد تیل درآمد کرتا ہے۔  
سعودی عرب نے جنوبی افریقہ سے گذشتہ سال 347.8 ملین ڈالر کا سامان درآمد کیا جو 2019 میں 423.8 ملین ڈالر اور 2018 میں 423.0 ملین ڈالر تھا۔
سعودی جنوبی افریقہ بزنس کونسل نے فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کے تحت جوہانسبرگ چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر سعودی جنوبی افریقی کاروباری ویبینار کا انعقاد کیا۔
دونوں ممالک نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی،زراعت،کان کنی اور توانائی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں قریب سے کام کرکے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔
سعودی اور جنوبی افریقہ بزنس کونسل کے چیئرمین ہشام العمودی نے کہا کہ ’ہمارے تعلقات میں پیشرفت کے باوجود ہم جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے تعاون کا دائرہ اپنی متعلقہ صلاحیتوں کے مطابق بڑھانے کے منتظر ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی مارکیٹ میں جنوبی افریقہ کی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی صلاحیت ہے جن میں کان کنی، ہیلتھ کیئر، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
ہشام العمودی نے کہا کہ ’اس کے لیے کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہددوں اور مفاہمت کی یادداشتوں، سعودی جنوبی افریقہ بزنس کونسل کی سرگرمیوں میں اضافہ، ایسے پروگرام تیار کرنا جو ہمارے اہداف کو سپورٹ کریں اور اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر ہمارے مجموعی مکالمے کو بڑھانا۔‘

شیئر: