Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ کی 3145 خلاف ورزیاں

’معذوروں کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر کم سے کم 500 ریال جرمانہ ہوگا‘ ( فوٹو: عاجل)
معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر 3145 افراد کے خلاف جرمانے کئے گئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے‘۔
’ایسا کرنے پر کم سے کم 500 ریال جرمانہ ہوگا جبکہ جرمانے کی اعلی حد 900 ریال تک پہنچ سکتی ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ’تمام شاپنگ سینٹرز، مالز، دکانوں اور تجارتی مراکز کے علاوہ دفاتر میں معذور افراد کے لیے پارکنگ مختص کرنا ضروری ہے‘۔
’اس پارکنگ میں صرف معذور افراد کی ہی گاڑیاں کھڑی ہوسکتی ہیں، ان کے علاوہ تھوڑی دیر کے لیے سہی دوسرے افراد کا پارکنگ کرنا خلاف ورزی ہوگا‘۔
’محکمہ ٹریفک کے اہلکار معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے تفتیشی دورے کرتے رہتے ہیں‘۔
 

شیئر: