Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی پر ایئر شو کے لیے السعودیہ کی تیاریاں

ایئر شو میں السعودیہ بوئنگ بی 9-787 ساخت کے شریک ہوگا- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے 91 ویں یوم وطنی میں شرکت کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ 23 ستمبر کو ’ھی لنا دار‘ (یہ ہمارا گھر ہے) کے عنوان سے ایئر شو ہوگا۔ اس کا اہتمام محکمہ تفریحات کر رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق السعودیہ بوئنگ بی 9-787 ساخت کے دو طیاروں کے ساتھ یوم وطنی پر منعقد ہونے والے ایئر شو میں شرکت کرے گی۔
دونوں طیاروں کو بانی مملکت شاہ عبدالعزیز، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر سے مزین کیا گیا ہے۔
 


یوم وطنی پر ایئر شو 20 سے  25 ستمبر تک ہوں گے (فائل فوٹو: ایس پی اے)

السعودیہ 75 برس سے زیادہ عرصے سے خدمات فراہم  کر رہی ہے۔ 
علاوہ ازیں السعودیہ کے قیام کی  75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سپیشل لوگو بھی دونوں طیاروں پر بنایا گیا ہے۔ 
یوم وطنی پر ایئر شو جدہ، ریاض اور الخبر میں  20 سے  25 ستمبر تک ہوں گے- سعودی ہواباز اس موقع پر فضائی شو پیش کریں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: