Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرس گیل کا پاکستان جانے کا اعلان، ’کون میرے ساتھ آرہا ہے؟‘

کرس گیل نے وضاحت نہیں کی کہ وہ واقعی پاکستان جارہے ہیں یا مذاق کر رہے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
ویسٹ انڈیز کے سٹار کرکٹر کرس گیل نے آج اتوار کو پاکستان جانے کا اعلان کرکے اس ٹرپ میں دوسروں سے شریک ہونے کا پوچھا۔ 
مزاح بھرے جملوں میں استعمال ہونے والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے کرس گیل نے سنیچر کی رات کو ٹوئٹر پر لکھا ’میں کل پاکستان جارہا ہوں کون میرے ساتھ آرہا ہے؟‘

تاہم کرس گیل نے وضاحت نہیں کی کہ وہ واقعی پاکستان جارہے ہیں یا مذاق کر رہے ہیں۔ اگر وہ پاکستان جارہے ہیں تو کیوں جارہے ہیں۔ 
ٹوئٹر صارفین کرس گیل کی ٹویٹ کو نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان سے دستبرداری کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں اور اسے نیوزی لینڈ کے فیصلے کا ردعمل قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے گیل کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’لیجنڈ پھر آپ سے وہی ملیں گے۔‘

آصف نامی صارف نے لکھا ’مہمان نوازی کی سرزمین پر خوش آمدید۔‘
بہت سے صارفین نہ صرف گیل کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

فضل عباس نامی صارف نے کرس گیل کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ ویسٹ انڈیز پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ ہم آپ لوگوں کو بہت زیادہ چاہتے ہیں آپ لوگ واقعی ہیرے ہیں۔‘

تاہم کچھ صارفین گیل کے پاکستان آنے کے اعلان پر شک و شبہے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک انڈین صارف نے گیل کی ٹویٹ کو ’پیڈ ٹویٹ‘ قرار دے دیا۔  ایک اور صارف لکھا کہ گیل کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور اس وقت وہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے دبئی میں ہیں۔ 
 

شیئر: