Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعوی عرب دنیا کی ٹاپ ہینڈ بال ٹیموں کی میزبانی کرے گا

مقابلے میں مختلف ممالک کے دس کلب شرکت کریں گے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت سپورٹس نے 5 سے 9 اکتوبر تک جدہ انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن سپر گلوب 2021  کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ہینڈ بال فیڈریشن اور کوالٹی آف لائف پروگرام کا حصہ مملکت میں دوسری بار مسلسل منعقد کیا جائے گا۔
کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں ہونے والے مقابلے میں مختلف ممالک کے دس کلب شرکت کریں گے جس میں النور اور الوحدہ کی ٹیمیں مملکت کی نمائندگی کریں گی۔
ان میں قطر کے ایشین چیمپئن الدحیل، یورپی چیمپئن ڈنمارک کے البورگ، اوشینیا چیمپئنز سڈنی یونیورسٹی، سان فرانسکو کال ہیٹ، شمالی امریکہ اور کیریبین کے چیمپئنز،برازیل کے پنروس،جنوبی اور وسطی امریکہ کے چیمپین، مصر کے افریقی چیمپئن زمالیک،بارسلونا کے موجودہ چیمپئنز اور جرمن ٹیم میگڈبرگ آئی ایچ ایف کی دعوت پر شرکت کر رہی ہیں۔
سعودی وزیر کھیل اور سعودی عرب اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ ’ہم ایک بار پھر سب سے بڑی ہینڈ بال کلب چیمپئن شپ کی میزبانی پر خوش ہیں اور براعظمی چیمپئنز کی شرکت سے دوسری بار جو ہمارے ملک کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئن شپ اور ایونٹس کی توسیع ہے۔
دمام نے 2019 میں اس ٹورنامنٹ کے پچھلے ایڈیشن کی میزبانی کی تھی جب مملکت نے مسلسل چار ایڈیشنز کے میزبانی کے حقوق حاصل کیے تھے۔

شیئر: