Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا مصنوعی جزیرہ المرجان، خوبصورت تفریحی مقام

یہ مصنوعی جزیرہ 1991 میں بنایا گیا تھا۔( فوٹو ایس پی اے)
خلیج عرب کے پانیوں میں اس کے سبز مناظر اور معتدل آب و ہوا کے ساتھ دمام کا جزیرہ المرجان مشرقی صوبے کے سیاحوں اور شہریوں کے لیے ایک اہم اور تفریحی مقام ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دمام کے ساحل کے بالکل فاصلے پر اور اس سے کاز وے کے ذریعے جڑا ہوا مصنوعی جزیرہ 1991 میں بنایا گیا تھا۔
یہ 53 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس کے مرکز میں 30 میٹر ٹاور کے ساتھ سبز مناظر، درخت، کھجوریں اور پھول شامل ہیں۔
جزیرے میں کشتیاں، بچوں کے کھیلنے کے علاقے، کیفے اور ریستوراں اور ایک بڑی پارکنگ کی جگہ ہے۔ یہاں راستے، پناہ گاہوں اور نشستوں کی بحالی پر کام جاری ہے۔
میونسپلٹی پورے جزیرے، اس کی سہولیات اور متنوع سرگرمیوں کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے۔
اس کا مقصد تفریحی سیاحت کی سرگرمیوں اور معیار زندگی کے پروگراموں کو سپورٹ کرنا ہے تاکہ دمام میں ایک نیا سیاحتی مقام بنایا جا سکے۔
اس کا مقصد تمام متعلقہ حکام کے ساتھ شراکت میں سہولتیں اور واٹر فرنٹ تیار کرنا ہے۔

 

 

شیئر: