Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزائر فرسان کا قومی جنگل یونیسکو کی فہرست میں شامل

سعودی انجمن تقریبا تین برس سے اس پر کام کررہی تھی. (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں قومی ورثے کی محافظ سعودی انجمن اور قومی کمیٹی برائے تربیت و ثقافت و سائنس نے بتایا ہے کہ جزائر فرسان میں قومی جنگل کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یونیسکو نے سیشن کے اجلاس کے دوران انسان اور سمندر پروگرام نیٹ ورک میں جزائر فرسان کے قومی جنگل کا اندراج کیا ہے۔
قومی ورثے کی محافظ سعودی انجمن تقریبا تین برس سے اس پر کام کر رہی تھی۔ فرسان کے جزیرے اور ساحل ماحولیاتی تنوع اور نایاب قدرتی حیاتیات سے مالا مال ہیں۔

 جزیرے اور ساحل ماحولیاتی تنوع اور نایاب قدرتی حیاتیات سے مالا مال ہیں. (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی انجمن نے کہا ہے کہ یہ کامیابی قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت ثقافت انسان اور ماحول کے درمیان تاثیر اور تاثر کا معیار بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے جبکہ یونیسکو میں تعینات سعودی مندوب شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیز آل مقرن کی قیادت میں سعودی وفد کام کررہا ہے۔

شیئر: