Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ برس سے زائد عمر کے 90 فیصد طلبہ نے ویکسین لگوا لی: وزارت تعلیم 

نئے تعلیمی سال کے آغاز پر 5 اہم اہداف پورے کرلیے گئے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ بارہ  برس سے اوپر کے 90 فیصد تک طلبہ اور طالبات نے ویکسین  کی دونوں خورالیں لگوالی ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر 5 اہم اہداف پورے کر لیے۔
ان اہداف میں ویکسین لگوانے والے اہلکاروں کی شرح میں اضافہ، سکولوں میں تعلیمی عمل کا اہتمام،  کورونا ایس او پیز کی پابندی، سکولوں میں تعلیمی ماحول کے تقاضوں کی تکمیل، امتحانات کے ذریعے طلبہ میں حصول علم کے معیار کی جانچ، طلبہ کے گھر والوں کو تعلیمی سفر میں شریک کرنا قابل ذکر ہیں- 
وزارت تعلیم کا کنہا ہے کہ نئے تعلیمی سال کا چوتھا ہفتہ شروع ہونے پر اساتذہ، استانیوں اور اہلکاروں میں ویکسین کی شرح 96.92 فیصد اور بارہ برس سے زیادہ عمر کے طلبہ میں 90.50 فیصد تک ہونے سے سکولوں میں تعلیم کا ماحول محفوظ ہوگیا ہے۔
وزارت تعلیم نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کر لیں اور کورونا ایس او پیز کی سختی سے مسلسل پابندی کریں۔
وزارت تعلیم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ طلبہ کو سکولوں میں محفوظ طریقے سے بھیجنے اور تعلیمی ماحول کو خطرات سے بچانے کے سلسلے میں اہل خانہ نے مثبت اور موثر کردارادا کیا ہے۔

شیئر: