Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا  امریکی ٹریژری سیکیورٹیز کی ملکیت میں اضافہ

بینک ڈپازٹ کے مقابلے میں امریکی ٹی بلوں پر زیادہ منافع دیا گیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
امریکی حکومت کے نئے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی امریکی ٹریژری سیکیورٹیز کی ملکیت میں جولائی میں مسلسل دوسرے مہینے اضافہ دیکھنے میں آیا جو 128.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
عرب نیوزمیں بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ملکیت میں جون سے 0.2 فیصد اور گزشتہ سال جولائی سے 2.8 فیصد اضافہ ہوا تاہم  جولائی میں سعودی ملکیت سال کے آغاز سے 5.2 فیصد کم ہے جب یہ135.1 ارب ڈالر تھا۔
جون اور جولائی میں یہ اضافہ عالمی رجحانات کے مطابق ہے کیونکہ دنیا بھر کے ممالک نے جولائی تک کے دو مہینوں میں اپنی ملکیت میں 5.7 فیصد اضافہ کیا ہے۔

دنیا بھر کے ممالک نے جولائی تک  اپنی ملکیت میں 5.7 فیصد اضافہ کیا ہے۔ (فوٹو ارقام)

تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی ملکیت فروری 2020 میں 184.4 ارب ڈالر کے اپنے عروج سے نیچے ہے جیسا کہ گزشتہ سال مارچ میں عالمی وباء کورونا نے دنیا کو اپنی گرفت میں لے لیا، سعودی حکومت نے اپنی ملکیت میں کمی کر دی تھی کیونکہ مملکت کے ذخائر تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔
پچھلے سال جولائی میں سعودی عرب نے ایک بار پھر اپنی ملکیت کو بڑھانا شروع کر دیا جو نومبر میں عروج پر رہی اور پھر مئی2021 تک کم واحد فیصد تک کمی کا سلسلہ جاری رہا۔
لندن میں مقیم آزاد ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد رمادی نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ امریکی ٹریژری کی ملکیت میں اضافے کی توقع کی جارہی تھی کیونکہ بینک ڈپازٹ کے مقابلے میں امریکی ٹی بلوں پر زیادہ منافع دیا گیا ہے۔
 

شیئر: