Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والے مقیم غیر ملکی ویکسین سٹیٹس کیسے دکھائیں، طریقہ کار جاری

تمام فضائی کمپنیوں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی عرب روانہ ہونے والے طیارے پر سوار ہونے سے قبل مقیم غیرملکیوں کی ویکسین پوزیشن معلوم کرنے کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت کے ایئرپورٹس سے آپریٹر کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو جن میں پرائیویٹ بھی شامل ہیں نئے طریقہ کار سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب آنے والے مقیم غیرملکیوں کے ویکسین اسٹیٹس کے بارے میں معلوم کرنے کے لیےدو طریقوں میں سے کوئی ایک اپنایا جائے‘۔
’پہلا طریقہ یہ ہے کہ  مملکت آنے والےمقیم غیرملکی توکلنا ایپ کے ذریعے اپنے ویکسین یافتہ ہونے کی پوزیشن ثابت کریں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ’قدوم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مملکت میں ویکسین لگوانے کی رپورٹ دکھائی جائے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی کمپنیوں کو تحریری ہدایات کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’خلاف ورزی کرنے والوں سے قانونی بازپرس ہوگی اور خلاف ورزی کے نتائج  کی ذمہ داری قبول کرنا پڑے گی‘۔

شیئر: