Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں‘: عائزہ خان بن گئیں سری دیوی

چاندنی فلم کا گانا ’میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں‘ انجہانی اداکارہ سری دیوی پر فلمایا گیا تھا (فوٹو: شوبز تماشا)
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے سری دیوی کے مشہور زمانہ گانے ’میرے ہاتھوں میں نو ںو چوڑیاں ہیں‘ کو انسٹاگرام پر دوبارہ زندہ کردیا۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے معروف پاکستانی اداکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سری دیوی کے گانے پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ان کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک سات لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان کا شمار پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے اس وقت انسٹاگرام پر ایک کروڑ سے زیادہ فالورز ہیں۔
’میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں‘ گانا انڈیا کی مشہور فلم چاندنی کا ہے اور یہ گانا انجہانی اداکارہ سری دیوی پر فلمایا گیا تھا۔
کچھ ماہ قبل عائزہ خان نے اپنی ایک اور پوسٹ میں سری دیوی سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ’سری دیوی ان کی پسندیدہ اداکاراؤں میں ہمیشہ سب سے اوپر رہیں گی۔‘

عائزہ خان متعدد مشہور پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں ’میرے مہرباں‘، ’پیارے افضل‘ اور ’یاریاں‘ شامل ہیں۔

شیئر: