Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں دوسری خواتین کراٹے چیمپئن شپ، سو سے زیادہ کھلاڑیوں کی شرکت

سعودی عرب میں خواتین کے کھیل میں تیزی سے اضافہ جاری ہے(فوٹو عرب نیوز)
جدہ کے ایشین آرٹس سینٹر میں رواں ہفتے دوسری خواتین کراٹے چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کی میزبانی کی گئی ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کے کھیل میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ٹورنامنٹ میں سعودی کراٹے فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر مشرف الشہری نے شرکت کی جنہوں نے مقابلے کے معیار،ایونٹ کی تنظیم اور شرکا کی بڑی تعداد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کھیلوں کی مملکت میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے اشارے ہیں۔
فیڈریشن میں ویمن سپورٹس آفیسر ڈاکٹر نوف الاحماد اور ڈاکٹر ایمان الحسینی نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جس میں ملک بھر سے 10 مراکز کے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
انفرادی کاٹا مقابلوں میں ہیرو سٹیپس سینٹر سے لمی عبدالعزیز پہلے، ایکسپریشن فٹنس سینٹر سے صباح یامین دوسرے اور  ہیرو سٹیپس سینٹر سے مالک الخالدی تیسرے نمبر پر رہیں۔
گروپ کاٹا مقابلوں میں ہیروسٹیپس سینٹر نے پہلی، ایشین آرٹس سینٹر نے دوسری جبکہ  اور سرتیہ سینٹر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لڑائی کے ڈسپلنز میں سٹیپس آف چیمپئنز سینٹر کی ملک الخالدی نے 50 کلو گرام سے کم وزن کی کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسی کلب کی نورا الرشید نے 55 کلوگرام  سے کم وزن کا  مقابلہ جیتا۔
ایشین آرٹس سینٹر کی دانا منصور نے 61 کلو گرام کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی اور بگڈو سپورٹس سینٹر کی رانا ویاد نے 68 کلوگرام مقابلے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
سعودی کراٹے فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر مشرف الشہری نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تعریف میں ایشین سینٹر فار مارشل آرٹس کو فیڈریشن کی شیلڈ بھی پیش کی۔
ڈاکٹر مشرف الشہری نے تمام کھلاڑیوں کا ٹونامنٹ میں کامیاب بنانے میں شکریہ ادا کیا ہے۔
حتمی مقابلوں میں پہلی دس پوزیشنوں پر کامیاب ہونے والی کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

 

شیئر: