Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسی نیشن کا مکمل نفاذ اہم ترجیح ہے، محکمہ صحت عامہ

کچھ چیزیں صفر کیسز سے زیادہ اہم ہیں وہ وائرس کے خلاف ویکسی نیشن ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں صحت کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ  کورونا ویکسی نیشن کے طریقہ کار کا نفاذ اور اس میں تیزی سے ترقی عالمی وبائی مرض  پر قابو پانے میں کامیابی کی کلید رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق صحت عامہ کے نائب وزیر ہانی جوخدار نے بتایا ہے کہ ہماری فوری ترجیح وائرس کا خاتمہ نہیں بلکہ کورونا ویکسی نیشن کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنانا ہے تاکہ شدید بیماری یا  اس کے باعث ہلاکت کے خطرات کو کم سے کم کیا جائے۔
ابتدائی مرحلے سے ہی مملکت کے مختلف اداروں کے باہمی تعاون نے صحت کے بحران کو قابو میں رکھنے  کے لیے مؤثر ردعمل کو یقینی بنانے میں مدد کی ہے۔
ہانی  جوخدار نے کہا کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے بھی سعودی حکام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش میں اپنا  بھرپورکردار ادا کیا ہے۔
کورونا ریکوری انڈیکس میں 31 اگست کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب ، ہنگری کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ انفیکشن مینجمنٹ، ویکسین رول آؤٹ اور سماجی نقل و حرکت کے لحاظ سے 120 سے زیادہ ممالک کی کارکردگی کی بنیاد پر یہ درجہ بندی  طےکی گئی ہے۔
ہانی جوخدار نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود 585 سے زائد اس عالمی وبا کے حفاظتی مراکز کے ذریعے ویکسین کے انتظام میں تیزی نے اس درجہ بندی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

 اداروں کے باہمی تعاون نے کورونا بحران قابو میں رکھنے میں مدد کی۔ (فوٹو عرب نیوز)

حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مکمل آزادی تھی کہ انہیں کورونا ویکسین کب اور کہاں سے لگوانی ہے۔
گذشتہ روز الباحہ کےعلاقے میں کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا جب کہ پچھلے تین دنوں میں اس علاقے سے صرف ایک مریض سامنے آیا ہے جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا۔
انہوں نے کہا کہ وبائی امراض پر قابو پانے کی عالمی کوشش میں یومیہ صفر کیسز کا حصول ترجیح نہیں۔
وزارت صحت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ  دنیا بھر میں صحت حکام کے لیے کورونا  وائرس کو مکمل طور پر ختم کرنا بنیادی مقصد نہیں  بلکہ اولین ترجیح اس کی ویکسی نیشن کی سطح  کو مزید  بڑھانا ہے۔

مملکت میں 585 سے زائد اس عالمی وبا کے حفاظتی مراکز موجود ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

ہم سعودی عرب میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے اسی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ کچھ چیزیں صفر کیسز سے زیادہ اہم ہیں وہ وائرس کے خلاف ویکسی نیشن ہے۔
قبل ازیں ویکسین کے بارے میں دنیا بھر میں خاص طور پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گمراہ کن معلومات اور جھوٹے دعووں کے باوجود سعودی محکمہ صحت نے اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی کہ ویکسین ہر طرح سے محفوظ ہے۔
 

شیئر: