Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں سعودی عرب اور امارات سرفہرست

سعودی عرب میں صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 96.1 فیصد ہے( فوٹو ایس پی اے)
خلیجی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور امارات نئے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی شرح کے حوالے سے سرفہرست ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق خلیجی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک میں کورونا سے متاثرین کے 19 لاکھ 73 ہزار 312 مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ ان میں سے اٹھارہ لاکھ 71 ہزار 703 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خلیجی محکمہ شاریات نے بتایا کہ وائرس سے قطر میں 97.9 فیصد متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر ہے جہاں صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 96.4 فیصد ہے۔
سعودی عرب 96.1 فیصد کے حوالے سے تیسرے نمبر، کویت 95.1 فیصد سے چوتھے، سلطنت عمان 92.2 فیصد سے پانچویں اور بحرین 87.9 فیصد سے چھٹے نمبر پر ہے۔
شماریات کے خلیجی مرکز نے بتایا کہ جی سی سی ممالک میں کورونا وائرس کے مجموعی اعدادوشمار کے مطابق اب تک 31 ملین سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
قبل ازیں اخبار 24 نے بلومبرگ گراف کے سروے کے حوالے سے بتایا تھا کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے والے دنیا کے 20 بہترین ملکوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
 بلومبرگ گراف کا کہنا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے کامیابی سے نمٹنے والے بیس کامیاب ترین ملکوں میں امارات کا نمبر 12 ویں اور سعودی عرب 19 ویں نمبر پر ہے۔ 

 فی لاکھ نفوس میں سے صرف 85 افراد کورونا  سے متاثر ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں کوئی اورعرب ملک شامل نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ماہ کے دوران سعودی عرب میں فی لاکھ نفوس میں سے صرف 85 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ متحدہ عرب امارات میں اس کا تناسب 477 ہے۔ 
بلومبرگ گراف نے اعدادوشمار دیتے ہوئے بتایا کہ امارات میں کورونا ویکسین حاصل کرنے والوں کا آبادی کے حوالے سے تناسب 56.3 فیصد ہے جبکہ سعودی عرب میں یہ تناسب 18.9 فیصد ہے۔ 
یاد رہے کہ اس ماہ بلومبرگ گراف میں نیوزی لینڈ پہلی پوزیشن پر ہے۔ سنگاپور دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، اسرائیل چوتھے اور جنوبی کوریا پانچویں نمبر پر ہے۔ 

شیئر: