Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے اموات کل متاثرین کا اعشاریہ چھ فیصد

متاثرین میں 62 فیصد غیرملکی اور 38 فیصد سعودی ہیں.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی صورتحال کی نگراں کمیٹی کا پیر کو اجلاس ہوا ہے.
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ زیر صدارت اجلاس میں تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندے شریک ہوئے.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مملکت میں کورونا وائرس کے نئے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ وائرس سے متاثرین میں 62 فیصد غیرملکی اور 38 فیصد سعودی ہیں.

کورونا وائرس کی نئی صورتحال کی نگراں کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)

العبد العالی نے بتایا کہ کورونا کے نئے مریضوں میں 22 فیصد خواتین، 78 فیصد مرد، چار فیصد معمر افراد،7 فیصد بچے اور  89 فیصد بالغ ہیں.
ترجمان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 255 تک پہنچ چکی ہے تاہم یہ کل متاثرین کا اعشاریہ6 فیصد ہیں.
کورونا وائرس کے شکار ممالک میں متاثرین اور مرنے والوں کا جو تناسب ریکارڈ پر آیا ہے. اس حوالے سے ہمارے یہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بے حد کم ہے.

وائرس سے بچنے کے لیے صحت ہدایات کی پابندی کریں.(فوٹو سبق)

وزارت صحت کے ترجمان نے پھرکہا کہ سب لوگ گھروں میں رہیں. نئے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے صحت ہدایات کی پابندی کریں.
 ترجمان کے مطابق جس میں کورونا کی علامتیں نظر آئیں یا اپنے بارے میں شبہ ہو فوری طور پر موعد ایپلی کیشن سےاستفادہ کیاجائے یا 937 پر رابطہ کرکے استفسار یا مشاورت کرلی جائے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: