Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کو وزیراعظم عمران خان کا تہنیتی پیغام

عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’دوراندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کا یہ سفرپیہم جاری رہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے 91 ویں یوم الوطنی کے موقع پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارک باد پیش کی ہے۔
جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی عوام کی جانب سے سعودی عرب کی برادر عوام کو مبارک باد دی اور دعا بھی دی کہ ’دوراندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کا ان کا یہ سفرپیہم جاری رہے۔‘
وزیراعظم عمران خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا کہ ’ مملکت کے91 ویں قومی دن کےموقع پر میں اپنی حکومت اورعوامِ پاکستان کی جانب سےخادم الحرمین الشریفین عزت مآب جناب شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہدعالی جناب محمد بن سلمان اورسعودی عرب کے برادرعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘
عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’ہماری دعا ہے کہ دوراندیش قیادت کےزیرِسایہ ترقی کا ان کا یہ سفر پیہم جاری رہے۔‘
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی سعودی عرب کی قیادت کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کے عوام پارلیمان اور حکومت سعودی عرب کے عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات تاریخی اور مثالی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب ترقی و خوشحالی کا مشترکہ ویژن رکھتے ہیں،  دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔‘

شیئر: