Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای وی ایم پر الیکشن کمیشن جلد اپنی سفارشات پیش کرے: شبلی فراز

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انتخابات کو غیر متنازعہ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے (فوٹو: ریڈیو پاکستان)
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ انتخابات کو غیر متنازعہ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے اور الیکٹرونک ووٹنگ میشن اس کے لیے ایک طریقہ کار ہے جسے الیکشن کمیشن کے پاس لے کر گئے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ انتخاب میں وہی مشین استعمال ہو جو بنائی گئی ہے، یہ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے اور اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشین کے حوالے سے جلد اپنی سفارشات پیش کرے۔
بقول ان کے ’حکومت کی جانب سے کوئی چیز تھوپنے کی کوشش نہیں کی جا رہی، ہم صرف چاہتے ہیں کہ انتخابات شفاف ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کو الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
’یہ ایک نیوٹرل ایمپائر کی حیثیت رکھتی ہے، الیکشن کمیشن جس مشین کو چاہے حتمی شکل دے دے۔
انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر ایک بار پھر کہا کہ پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے ای وی ایم کے خلاف ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بطور پارٹی ہماری کوشش ہے کہ انتخابی اصلاحات لائی جائیں۔

شبلی فراز کے مطابق ای وی ایم کو الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے (فوٹو: پی آئی ڈی)

’اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس آٹھ ستمبر کو ہوا تاہم 15 تاریخ کو ہونے والا اجلاس مختلف وجوہات کی بنا پر نہیں ہو سکا۔‘
انہوں انتخابی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ نہ کی گئیں تو تنازعات کھڑے ہوتے رہیں گے، اس لیے وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات تو طے ہے کہ الیکشن میں ٹیکنالوجی سے کام لیا جائے گا، الیکشن کمیشن تجاویز دے اور اس پراسس کو آگے بڑھائے۔

شیئر: