Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایک ہزار ریال سے کم کے پارسل پر کوئی کسٹم نہیں‘

رقم میں سامان کی قیمت اور کارگو چارجز سب شامل ہوں گے۔(فوٹو عکاظ)
سعودی محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے کہا ہے کہ ایک ہزار ریال سے کم مالیت کے نجی پارسل پر کوئی کسٹم نہیں ہوگا۔ اس رقم میں سامان کی قیمت اور کارگو چارجز سب شامل ہوں گے۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے ہدایت کی ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی مقررہ یکساں شرح پندرہ فیصد ہے اور یہ تمام درآمدات پر لاگو ہوگی۔ 
بیان میں کہا گیا کہ اس کی خلاف ورزی پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایپ کے ذریعے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے اور دعوے کے ثبوت منسلک کرنا ہوں گے۔
محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم کا کہنا ہے کہ پارسل اور کسٹم کلیئرنس کی کارروائی پوسٹل سروسر کی ذمہ  داری ہے۔ صارف کلیئرنس کی کارروائی  پوسٹل سروسر سے کرائے گا۔ مملکت میں کسٹم کلیئرنس کی کارروائی افراد کے علاوہ کمپنیاں اور ایجنسیاں بھی کرتی ہیں۔
محکمےکا کہنا ہے کہ پوسٹل سروسر کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارف کو کسٹم کی مکمل تفصیلات پر مشتمل دستاویز فراہم کرے۔

شیئر: