Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں دھوکہ دہی

سعودی ٹی وی چینل میں استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ ’حراج‘ میں ہونے والی دھوکے بازیوں پر رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حراج میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت پر کسی سرکاری ادارے کی نگرانی نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں سادہ لوح افراد دھوکے کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ فروخت کی جانے والی گاریوں کی قیمتیں بھی کسی ضابطے کے تحت نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حراج سے استعمال شدہ گاڑی خریدنے والے متعدد افراد جنہیں تجربے نہیں ہوتا وہ دھوکے کا شکار ہوجاتے ہیں۔
انہیں استعمال شدہ گاڑی کی فنی خرابیوں کا علم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے بہت سے لوگ استعمال شدہ گاڑی خرید نہیں پاتے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھوکے بازی کی مشہور ترین صورت گاڑی کے میٹر میں جعلسازی ہے۔
گاڑی کے میٹر کو فنی طریقے سے پیچھے کیا جاتا ہے جس سے دیکھنے والے کو معلوم ہوتا ہے کہ جیسے گاڑی کم استعمال ہوئی ہے۔
حراج میں یہ جعلسازی انتہائی مہارت سے کی جاتی ہے جسے منکشف کرنا انتہائی تجربہ کار میکنیک ہی کرسکتا ہے۔
دھوکہ دہی کا ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ حراج میں ایسی گاڑیاں بھی فروخت کی جاتی ہیں جو خطرناک حادثات کا شکار ہوئی ہیں۔

’حراج میں ایسی گاڑیاں بھی فروخت کی جاتی ہیں جو خطرناک حادثات کا شکار ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: المواطن)

ایسی گاڑیوں کی مرمت کرکے انہیں نیا بنا کر فروخت کیا جاتا ہے جبکہ حادثے کی وجہ سے اس کے اندر کئی فنی خرابیاں ہوتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حراج میں فروخت ہونے والی گاڑیوں میں نقلی پارٹ لگائے جاتے ہیں جنہیں پہچاننا انتہائی مشکل ہے۔

شیئر: