Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے ناروے اور امارات کے سفرا کی ملاقات 

دونو ں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ عادل الجبیر سے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں اماراتی سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان اور ناروے کے سفیر تھامس لڈپول نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  عادل الجبیر اور ناروے کے سفیر نے سعودی عرب اور ناروے کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کےموضوعات کا جائزہ لیا ہے۔ 

باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں ریاض میں متحدہ عرب امارات کے سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان نے بھی ملاقات کی۔
امارات اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

شیئر: