Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عراقی عمرہ زائرین کو آسانیاں فراہم کی جا رہی ہیں‘

قائم مقام وزیر حج و عمرہ سے عراقی سفیر نے ملاقات کی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
قائم مقام وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید سے  پیر کو ریاض کے دفتر میں عراقی سفیر ڈاکٹر عبدالستار ھادی الجنابی نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق  برادر ملک عراق کے عمرہ زائرین اور عازمین حج سے تعلق رکھنے والے امور اور سعودی حکومت کی طرف سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 
قائم مقام وزیرحج و عمرہ نے کہا کہ سعودی قیادت اور حکومت مسجد الحرام و مسجد نبوی، منی، مزدلفہ، عرفات اور ان کے زائرین کا خیال رکھ رہی ہے۔
 عمرہ، زیارت و حج کے لیے دنیا بھر سے آنے والوں کو عبادت میں آسانی فراہم کی جاتی ہے۔  
قائم مقام وزیر حج و عمرہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور برادر ملک عراق کے متعلقہ ادارے حج و عمرہ کے سفر کو آسان بنانے اور عراق کے مختلف شہروں سے زیارت کے لیے سعودی عرب آنے والے عراقیوں کو آسانیاں فراہم کررہے ہیں-
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج و عمرے کے لیے آنے والوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے۔
عراقی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب تمام زائرین خصوصا عراق سے حج و عمرے پر آنے والوں کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے پر شکریے کا مستحق ہے۔

شیئر: