Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2020 دبئی کی افتتاحی تقریب امارات اور دنیا بھر میں آن لائن دکھائی جائے گی

یکم اکتوبر کو آتش بازی کی نمائش دبئی فیسٹیول سٹی، دی فریم اور پام جمیرا دی پوائنٹ میں ہو گی۔(فوٹو: سپلائیڈ)
دبئی کی ایکسپو 2020 کی ستاروں سے بھری افتتاحی تقریب بین الاقوامی سامعین اور متحدہ عرب امارات کے 430 سے ​​زائد مقامات پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو شروع ہونے والی اس ایکسپو کی اس افتتاحی تقریب کے لیے متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلوں، کلینکسں اور دیگر مقامات پر سکرینیں لگائی جائیں گی۔ اس تقریب میں موسیقی اور ثقافتی پرفارمنس کو آن لائن نشر کیا جائے گا۔
دنیا بھر کے ناظرین افتتاحی تقریب کو عالمی لائیو سٹریم کے ذریعے دیکھ سکیں گے جو کہ virtualexpo.world اور ایکسپو ٹی وی کے ساتھ ساتھ عرب نیوز کی ویب سائٹ پر سعودی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے دستیاب ہو گی۔
یکم اکتوبر کو آتش بازی کی نمائش دبئی فیسٹیول سٹی، دی فریم اور پام جمیرا دی پوائنٹ میں ہو گی جو 2013 میں بولی جیتنے سے لے کر مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں پہلی عالمی ایکسپو کھولنے کے سفر کی یادگار ہے۔
ایکسپو 2020 میں پرفارم کرنے والوں میں عالمی شہرت یافتہ اینڈریا بوسیلی بھی ہیں۔ اس تقریب میں گولڈن گلوب جیتنے والی اداکارہ، گلوکارہ اور نغمہ نگار اندرا ڈے، برطانوی گلوکارہ اور گیت نگار ایلی گولڈنگ اور دیگر سٹارز شامل ہوں گے۔

شیئر: