Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 55 نئے کیسز، باحہ میں ویکسینیشن کا تناسب سب سے زیادہ

فعال کیسز میں سے 224 مریضوں کی حالت نازک ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ 29 ستمبر کو کورونا کے 50  سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
بدھ کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 55 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 46 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 4 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 713 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 224 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 47 ہزار 90 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 36 ہزار 125 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں سب سے زیادہ  کورونا ویکسین حاصل کرنے والوں کا تعلق باحہ سے ہے جہاں 67.9 فیصد شہری اور مقیمین دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔  
بیان کے مطابق ریاض ریجن 67.2 فیصد، مشرقی ریجن 66.2 فیصد، مکہ مکرمہ ریجن 59.2 فیصد، عسیر ریجن 57.1 فیصد، قصیم ریجن 56.6 فیصد، جازان 54.9 فیصد، تبوک 54.8 فیصد، حائل 52.3 فیصد، مدینہ منورہ 51.5 فیصد، حدود شمالیہ 51.8 فیصد، نجران 50.0 فیصد اور الجوف ریجن 50.2 فیصد ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: